عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 154149
جواب نمبر: 15414901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1355-1289/sd=12/1438
جادو ایک غیر شرعی حرام عمل ہے ، جوسفلی اور غیر شرعی عمل کے ذریعے ہوتا ہے ، قرآن کے ذریعے تو جادو کا علاج ہوجاتا ہے ، جادو نہیں کیا جاتا،اسی طرح رقیہ شرعیہ سے بھی جادو کا علاج ہوتا ہے ، زید کا دعوی علی الاطلاق صحیح نہیں ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا ہند ی میں جو قرآن لکھا ہوتاہے اسے پڑھ سکتے ہیں؟
قرآن میں ہے: ’’بری عورتیں برے مردوں کے لیے اور برے مرد بری عورتوں کے لئے ہیں‘‘ اس کا صحیح مفہوم کیا ہے؟
13419 مناظرمیرے پاس بہت سارے اخبار اور کتابیں ہیں جن پر خانہ کعبہ کی تصویر اور قرآنی آیات اور احادیث چھپی ہوئی ہیں۔ میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ میں ا ن اخباروں کو کیسے ٹھکانے لگاؤں، کیا میں ان کو جلا دوں یا کیا کروں؟
2929 مناظريَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا. يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ كی صحیح تفسیر كیا ہے؟
11717 مناظرمیں نوکری کرتی ہوں، مجھے قرآن شریف حفظ کرنے کا بہت شوق ہے۔ الحمد للہ میں نے تین پارے حفظ کرلیے ہیں۔ میں قرآن شریف کی سورت کو رومن انگلش رسم الخط میں لکھ لیتی ہوں ساتھ میں اردو ترجمہ بھی لکھ لیتی ہوں۔میرے گھر سے آفس کافی دور ہے بس کا سفر ایک گھنٹہ کا ہوتا ہے۔ میں صبح کو جاتے ہوئے اور شام کو واپس گھر آتے ہوئے آیتیں حفظ کرلیتی ہوں۔ رومن انگلش رسم الخط میں اس لیے لکھتی ہوں کہ قرآن شریف کی بے حرمتی نہ ہو۔ کبھی بے وضو بھی ہوتی ہوں تو بھی اسی طریقے سے حفظ کرلیتی ہوں۔ آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ میرا اس طریقے سے لکھنا اور حفظ کرنا غلط تو نہیں ہے یا صرف عربی رسم الخط میں ہی لکھنا چاہیے؟ میں اس طرح لکھتی ہوں مثلاً سورہ فاتحہ اس طرح لکھوں گی?Alhamdulillahe Rabbilaalameen?۔ برائے مہربانی جواب دے کر میری الجھن دور فرمائیں کہ میرا یہ طرز عمل درست ہے یا نہیں؟
4717 مناظرکیا قرآن پڑھنے کے لیے وضو کرنا ضروری ہے؟ اگر ہے تو اس کا ذکر قرآن میں کہاں پر ہے؟ بہت سے لوگ اس بات پر بحث کرتے ہیں کہ وضو ضروری نہیں ہے بس انسان کا پاک ہونا ہی ضروری ہے اور قرآن میں بھی طہارت ہی کو ضروری بتایا گیا ہے قرآن پڑھنے کے لیے؟ برائے کرم اس کے بارے میں کچھ بتائیے؟ دعاؤں میں یاد رکھیں۔
6063 مناظرمحلے کی مسجد میں قرآن مجید ناظرہ کی تعلیم کے لئے فیس لگانا
6096 مناظر