• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 147392

    عنوان: شئرز بیچ كر پھر اسی دن خریدنا؟

    سوال: میرے قبضے میں ایک شریعہ(shariah ) کے مطابق کام کرنے والی کمپنی کے 1000شیئر ز(حصص) ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ کیامیں انہیں ریٹ بڑھنے پر بیچ سکتاہوں؟اور جس دن بیچوں اُسی دن ریٹ کم ہونے پر واپس خرید لوں؟ دن ختم ہونے پر میرے پاس ۱۰۰۰/ شیئر ز موجود ہوں، کیا ایسا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 147392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 248-362/sn=248-362

    شیئرز کو آگے فروخت کرنے کی ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ اس کا رسک آپ کی طرف منتقل ہوجائے، اس سلسلے میں لکھی گئی تحریریں پڑھنے سے معلوم ہوا کہ ایک دن میں ”رسک“ منتقل نہیں ہوتا، اگر واقعہ بھی یہی ہو تو صورت مسئولہ میں آپ کے لیے فروختگی کے دن ہی انھیں خریدلینا شرعاً جائز نہ ہوگا؛ ہاں جب شیئرز کا رسک خریدار کی طرف منتقل ہوجائے اوراس کے ہاتھ آپ نے نقد فروخت کیا ہو تو آپ قیمت گھٹ جانے پر واپس خریدسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند