• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 605055

    عنوان:

    جس کمپنی کا آدھا کاروبار حرام ہو اس میں سرمایہ کاری کا حکم

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ میں شیئر مارکیٹ میں انویسٹ کرتاہوں ، میں ایک کمپنی میں انوسیٹ کرتاہوں جو دوائیاں بناتی ہے اور ساتھ ہی فائنانس کا کاروبار کرتی ہے اور دو نوں کا پروفٹ ففٹی ففٹی پرسینٹ ہے تو کیا ایسی کمپنی میں انویسٹ کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 605055

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:854-578/sn=11/1442

     شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ایک اہم شرط یہ ہے کہ کمپنی کا کاروبار بنیادی طور پر حلال ہو اور صورت مسئولہ میں چوں کہ اصل کاروبار کا آدھا حرام کا ہے ؛ اس لئے اس کمپنی میں سرمایہ کاری کرنا شرعا جائز نہ گا ۔

    نوٹ: یہ جواب اس تقدیر پر ہے کہ کمپنی ناجائز فائنانس کا کاروبار کرتی ہے، اگر صورتِ حال مختلف ہو تو حکم بدل سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند