عبادات >> ذبیحہ وقربانی
سوال نمبر: 35641
جواب نمبر: 35641
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 2031=1637-1/1433 (۱ و۲) اکر جانور کے سینگ کا خول نکل گیا ہے لیکن اندر کا گودا صحیح وسالم ہے تو اس کی قربانی درست ہے، اور اگر گودا بھی ٹوٹ کر نکل گیا ہے تو اس کی قربانی جائز نہیں۔ (۳) جانور کا خصی ہونا عیب نہیں ہے۔ عیب اسے کہتے ہیں جس کی وجہ سے جانور کی قیمت کم ہوجائے اور خصی ہونے سے اس جانور کی قیمت بڑھ جاتی ہے، اس کا گوشت ملائم اور لذیذ ہوجاتا ہے اور جانور بھی فربہ ہوجاتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند