• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 28052

    عنوان: تکبیر تشریق کس کے لیے واجب ہے؟

    سوال: تکبیر تشریق کس کے لیے واجب ہے؟

    جواب نمبر: 28052

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 2019=426-1/1432

    تکبیر تشری نویں ذی الحجہ فجر کے وقت سے تیرہویں ذی الحجہ عصر کے وقت تک ہرفرض نماز کے بعد کہنا واجب ہے، امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک جماعت کی نماز کے بعد شہر میں مردوں پر واجب ہے، چنانچہ عورت یا منفرد یا مسافر پر واجب نہیں، مگر صاحبین رحمہما اللہ کے نزدیک شہر دیہات ہرجگہ منفرد اور جماعت سے پڑھنے والے ہرایک پر خواہ عورت ہو یا مرد سب پر واجب ہے، اس لیے سب کو ہی کہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند