• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 18714

    عنوان:

    غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینا

    سوال:

    کیا قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا جائز ہے، اگر چہ آفس کے تعلقات ہیں؟ (۲)سورج دنیا کے چاروں طرف گھومتا ہے یا دنیا سورج کے، اس کے مطابق کیا صحیح ہے؟ (۳)میری آفس میں گانے چلتے ہیں ساتھ والا ساتھی گانا سنتا ہے جو کہ غیر مسلم ہے تو اس میں مجھے بھی گناہ ملے گا کیا؟

    جواب نمبر: 18714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 100=101-2/1431

     

    اگر آپ کو یقین ہے کہ غیرمسلم قربانی کا گوشت کھائے گا، اس کی بے حرمتی نہیں کرے گا تو آپ اسے قربانی کا گوشت دے سکتے ہیں۔

    (۲) یہ کوئی قرآن وحدیث کا مسئلہ نہیں ہے، یہ سائنس وفلسفہ کا مسئلہ ہے، بہتر لہٰذا ان ہی سے دریافت کریں۔

    (۳) آپ گانے بالقصد سنیں گے تو گنہگار ہوں گے، ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند