• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 165547

    عنوان: كیا مسلم شرابی کا ذبیحہ حلال ہے؟

    سوال: مسلم شرابی کا ذبیحہ حلال ہے یا حرام جبکہ وہ بالکل نشہ کی حالت میں ہو؟ اللہ آپ تمامی حضرات کو خوب خوب جزائے خیر عطا فرمائیں۔

    جواب نمبر: 165547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 97-61/B=2/1440

    اگر وہ بسم اللہ اللہ اکبر پڑھ کر جانور ذبح کرتا ہے تو اس کا ذبیحہ حلال ہے۔ مگر بہتر یہ ہے کہ نیک و متقی، پرہیزگار آدمی سے ذبح کرایا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند