• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 56714

    عنوان: غیر مسلم دوست کی دعوت (چائے، ناشتہ وغیرہ ) قبول کرسکتے ہیں کیا؟

    سوال: غیر مسلم دوست کی دعوت (چائے، ناشتہ وغیرہ ) قبول کرسکتے ہیں کیا؟

    جواب نمبر: 56714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 36-34/H=1/1436-U اگر کھانا ناشتہ وغیرہ پاک صاف اورحلال ہو اسلامی کوئی حکم چھوٹنے کا اندیشہ نہ ہو غیر اسلامی طور طریق کی طرف مائل ہوجانے کا خدشہ بھی نہ ہو، عادت نہ بنائیں بلکہ کبھی کبھار قبول کرلیں تو گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند