متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 157313
جواب نمبر: 15731301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:328-245/sd=3/1439
اللہ کو سلام کرنا یا صحابہ کرام کو سلام کرنا مشروع نہیں ؛ البتہ کسی صحابی کی قبر اطہر پر جاکر سلام پیش کیا جاسکتا ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں اور وہ یہ کہ گزشتہ شب میں نے دیکھا کہ میں جمعہ کی نماز جامع مسجد میں پڑھ رہا ہوں۔ اچانک پیچھے سے ایک شور ہوا سب لوگ مع میرے پیچھے مڑ کر دیکھنے لگے امام صاحب بھی خاموش ہوگئے یعنی قرأت روک دی۔ معلوم یہ ہوا کہ مسجد کے حوض میں ایک بچہ گرا اور وہ ہاتھ پیر مارتا ہوا کسی طرح سے حوض کے کنارے پہنچ گیاہے۔ اور تھوڑے سے وقفہ کے بعد سب لوگ پھر نماز میں مشغول ہوگئے اور نماز پوری ہوگئی۔ میرے ساتھ میرا چھوٹا بیٹا بھی تھا جو چوتھی کلاس میں پڑھتا ہے ،جب چلے تو اچانک مسجد میں ایک کنواں دکھائی دیا میں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور کہا دیکھو نیچے کنواں ہے ادھر سے ہٹ کر چلو اور ہم دونوں آگے کی طرف چل دئے۔ اچانک میری آنکھ کھل گئی اور طبیعت فکر مند ہوگئی یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ نماز پیچھے مڑ کر دیکھنے کے بعد بنا دوبارہ نیت کے پوری ہوئی یا نہیں جب کہ تقریباً سبھی لوگوں نے نیچے مڑ کر دیکھا تھا امام صاحب کے بارے میں مجھے کچھ نہیں معلوم؟ از راہ کرم میرے خواب کی تعبیر جلد از جلد بتائیں۔ خواب صبح فجر کے قریب دیکھا تھا۔
2028 مناظرمیں نے آپ سے ایک خواب کی تعبیر پوچھی تھی۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا روضہ مبارک ہمارے گھر میں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک کے اوپرسرخ رنگ کا کپڑا چڑھا ہوا ہوتا ہے۔ میں آتی ہوں اور روضہ مبارک کے پاس آکر کھڑی ہوکر دعا کرتی ہوں۔ جس کمرہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا روضہ مبارک ہوتا ہے یہاں پر میرے بڑے بھائی جو 32 سال کے ہیں وہ سو رہے ہوتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں مبارک میرے بھائی کے پاؤں کی طرف ہوتے ہیں۔ جب میرا بھائی اٹھتا ہے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کے اندر جاتاہے کہ اس کے اندر ہے کیا، او رمجھے خواب میں ایسا معلوم ہوتاہے کہ یہ کسی چیز کی تلاش میں ہو۔ اس وقت میں نے اپنے بھائی کو چھوٹا بچہ یعنی چار یا پانچ سال کی عمر میں دیکھا۔ جب کہ اس سے پہلے وہ 23 سال کی عمر میں ہی تھا ۔ آخرقبر مبارک کے اندر کچھ نہ ملا تو اس نے بچوں کی طرح چیخنا شروع کردیتا ہے۔ جیسے کوئی چیز گم ہوگئی اور نہ ملی تو بندہ چڑچڑا سا ہوجاتا ہے۔ جب میرا بھائی روضہ مبارک کے اندر ہوتا ہے تو مجھے روضہ مبارک کے اندر سوکھی روٹی اور روئی جیسے کوئی چیز تھی ۔ میری بہن جو کچن میں کام کررہی ہوتی ہے آتی ہے اور بھائی کو کہتی ہے پاگل تو نہیں ہوگئے ہو تم۔ میں دیکھتی ہوں کہ وہ کپڑا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر چڑھا ہوتا ہے اس پر تھوڑا سا خون لگا ہوتا ہے۔ حالانکہ میرے خیال میں آیا کہ وہ کوئی چیز ڈھونڈھنے کی نیت سے گیا نہ کہ کسی کو․․․․ اسی میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ میں بہت پریشان ہوں۔ برائے کرم تعبیر بتائیں۔
2017 مناظرڈیجٹیل تصاویر اور ویڈیوز کے بارے میں دار العلوم کا موقف
2646 مناظردارالعلوم دیوبند سے كس مسلك كے مطابق جواب دیے جاتے ہیں؟
1291 مناظر