• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 52775

    عنوان: تعبیر خواب

    سوال: میری والدہ نے کئی بار خواب میں دیکھا کہ ایک لڑکا بہت پریشان ہوتاہے اور میری امی اس کو کہتی ہیں کہ تم پریشان نہ ہو ، میں اپنی بیٹی تمہیں دوں گی اور سنت طریقے کے مطابق دوں گی ، تم اپنی امی کو ساتھ لے کر آؤ تو وہ لڑکا خوش ہوجاتاہے اور اپنی والدہ کو لے کر آتاہے۔ میری والدہ نے تین چار بار یہ خواب دیکھا۔ براہ کرم، اس کی تعبیربتائیں۔ میری والدہ بہت پریشان ہیں۔

    جواب نمبر: 52775

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 826-827/N=7/1435-U اس خواب سے آپ کی والدہ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اگر آپ کے یہاں شادی کے لائق کوئی لڑکی ہے تو ان شاء اللہ جلد از جلد اس کا مناسب رشتہ آئے گا، ہمیں نکاح میں سنت اور سادگی کے طریقہ پر عمل کا عزم رکھنا چاہیے؛ کیوں کہ اسی میں خیر و برکت ہے نہ کہ اس نکاح میں جس میں ناجائز وحرام امور اور رسومات مروجہ شامل ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند