• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 6794

    عنوان:

    میں نے آپ سے ایک خواب کی تعبیر پوچھی تھی۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا روضہ مبارک ہمارے گھر میں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک کے اوپرسرخ رنگ کا کپڑا چڑھا ہوا ہوتا ہے۔ میں آتی ہوں اور روضہ مبارک کے پاس آکر کھڑی ہوکر دعا کرتی ہوں۔ جس کمرہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا روضہ مبارک ہوتا ہے یہاں پر میرے بڑے بھائی جو 32 سال کے ہیں وہ سو رہے ہوتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں مبارک میرے بھائی کے پاؤں کی طرف ہوتے ہیں۔ جب میرا بھائی اٹھتا ہے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کے اندر جاتاہے کہ اس کے اندر ہے کیا، او رمجھے خواب میں ایسا معلوم ہوتاہے کہ یہ کسی چیز کی تلاش میں ہو۔ اس وقت میں نے اپنے بھائی کو چھوٹا بچہ یعنی چار یا پانچ سال کی عمر میں دیکھا۔ جب کہ اس سے پہلے وہ 23 سال کی عمر میں ہی تھا ۔ آخرقبر مبارک کے اندر کچھ نہ ملا تو اس نے بچوں کی طرح چیخنا شروع کردیتا ہے۔ جیسے کوئی چیز گم ہوگئی اور نہ ملی تو بندہ چڑچڑا سا ہوجاتا ہے۔ جب میرا بھائی روضہ مبارک کے اندر ہوتا ہے تو مجھے روضہ مبارک کے اندر سوکھی روٹی اور روئی جیسے کوئی چیز تھی ۔ میری بہن جو کچن میں کام کررہی ہوتی ہے آتی ہے اور بھائی کو کہتی ہے پاگل تو نہیں ہوگئے ہو تم۔ میں دیکھتی ہوں کہ وہ کپڑا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر چڑھا ہوتا ہے اس پر تھوڑا سا خون لگا ہوتا ہے۔ حالانکہ میرے خیال میں آیا کہ وہ کوئی چیز ڈھونڈھنے کی نیت سے گیا نہ کہ کسی کو․․․․ اسی میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ میں بہت پریشان ہوں۔ برائے کرم تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1716=1716/ ھ

    آپ اور آپ کے بھائی کی طرف سے اتباعِ شریعت مطہرہ بالخصوص سنت طریقوں کی ادائیگی میں کوتاہی ہے، خواب میں تنبیہ ہے کہ اس طرف خصوصی توجہ کرنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند