معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 608551
بیوی نماز نہیں پڑھتی اسے کیسے سمجھائیں؟
سوال : میری بیوی نماز نہیں پڑھتی ، میں روز کہتا ہوں۔ کوئی رائے دیں۔
جواب نمبر: 60855104-Jan-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 664-547/B=05/1443
آپ اسے روز نماز سے متعلق نصیحت کرتے رہیں، اور نرمی کے ساتھ کہتے رہیں، زیادہ کوئی سختی نہ کریں۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب کی ”فضائل نماز“ اسے روزانہ سناتے رہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
کراچی میں رہ رہا ہوں اور ایک کمپنی میں کام کررہاہوں جو کہ بادن ضلع میں ( کراچی
سے ایک سو ساٹھ کلومیٹر دور) تیل اور گیس کی دریافت کا کام کرتی ہے۔ میں اس کمپنی
میں 1998سے (یعنی گیارہ سال سے ) کام کررہا ہوں۔ اس کمپنی کی ملازمت کو ترک کرنے
کی صورت میں چاہے کمپنی کی طرف سے ہو یا ملازم کی طرف سے ایک مہینہ کی نوٹس سے
مربوط ہے ۔ ملازمت کے معاہدہ میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ کمپنی مختصر
مدتی نوٹس پر کسی بھی ملازم کو پاکستان کے کسی بھی علاقہ میں مثلاً کراچی، اسلام
آباد یا اپنی فیلڈ آفسوں میں بادن یا میر پور خاص، مٹیاری (حیدرآباد) ضلع وغیرہ میں
بھیج سکتی ہے۔ کمپنی کے بادن ضلع میں تین اور ضلع میرپور خاصل مٹیاری (حیدرآباد )
میں ایک رہائشی کیمپ ہے۔ ہمیں اپنی ذمہ داریوں اور کام کو پورا کرنے کے لیے مختلف
جگہوں پر روزانہ سفر کرنا پڑتا ہے جو کہ بیس( بنیادی) کیمپ سے کم سے کم پانچ کلو
میٹر او رزیادہ سے زیادہ سو کلومیٹرآگے ہوسکتا ہے۔...
دو حصہ داروں میں سے کرایہ صرف ایک حصہ دار کا وصول کرنا ؟
2769 مناظرزید عمر کو اپنا وکیل بناتا ہے کہ میرے پیسے علی کے کاروبار سے نکلواکر اپنے کاروبار میں ڈال لے، اور یہ تمام عقد تحریری ہوتا ہے۔ عمر ایک سال کی انتہائی جدو جہد کے بعد پیسے چیک کی صورت میں نکلوالیتا ہے جب چیک کیش کروانے کی مدت قریب آتی ہے تو زید جو کہ موٴکل ہے اپنے وعدہ سے پھر جاتا ہے اور ہمارے ساتھ کاروبار نہیں کرنا چاہتا۔اس صورت میں جو زید نے عمر کو تحریر ی طور پر اپنا وکیل بنایا تھا کیا عمر اپنا کمیشن یا اجرت لے گا۔ اور جو عمر کا اس ایک سال میں پیسے نکلوانے کی وجہ سے کاروباری نقصان ہوا ہے مثال کے طور پر جو دہاڑیاں لگی ہیں وغیرہ اس کی بھی زید سے وصولی کرنے کا مجاز ہے یا نہیں؟
2677 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ میرے سسر نے مجھے تحفہ میں کار دی ہے، انہوں نے یہ بینک سے لیز پر لی تھی۔ اب کار لیز پر ہے اور میرے سسر قسط ادا کررہے ہیں ، جب تک قسط مکمل نہ ہوجائے میں یہ کار بیچ نہیں سکتاہوں۔ میں پس وپیش میں ہوں کہ اس کار کا استعمال کرنا میر ے لیے حلا ل ہے یا حرام ؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بینک لیز پر کار لینا سود میں داخل ہے۔ براہ کرم، اس پر کچھ روشنی ڈالیں۔