عبادات >> قسم و نذر
سوال نمبر: 611232
جب بھی گناہ كروں گا 50 ركعت نفل پڑھوں گا؟
سوال : اگر کسی نے اس طرح کی نذر مانی کہ میں جب بھی فلاں گناہ کروں گا تو اسی ہی دن سزا کے طور پر عشا کے بعد 50 رکعت نفل پڑھو ں گا۔ تو کیا اب یہ نذر ساری زندگی کے لیے ہوگا؟ یعنی جب بھی وہ گناہ ہوگا تو نفل پڑھنے ہوں گے؟
جواب نمبر: 611232
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1014-787/D=09/1443
جب بھی فلاں گناہ كروں گا الخ سے تكرار مفہوم ہوتا ہے لہٰذا ہر مرتبہ مذكورہ گناہ كرنے كےبعد 50 ركعت نفل پڑھنا لازم ہوگا۔
قال في الدر: من نذر وسمى فعليه الوفاء بما سمى كصوم وصلاة وصدقة الخ وقال تعالى وليوفوا نذورهم. (الدر مع الرد: 11/317، فرفور اتحاد)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند