• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 604175

    عنوان:

    منت ماننا کیسا ہے ؟

    سوال:

    کیا ہم منت مانگ سکتے ہیں کہ مجھے بیٹا ہوگا تو روذہ رکھوں گا ، کیا یہ منت مانگنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 604175

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 930-692/H=08/1442

     اس طرح منت مان سکتے مثلاً یہ الفاظ زبان سے کہیں اگر میرے یہاں بیٹا پیدا ہوگا تو میں اللہ کے لئے اتنے روزے رکھوں گا۔ وان کان (النذر) معلقا بشرط نحو أن یقول: إن شفی اللہ مریضي أو إن قدم فلان الغائب فللہ عليّ أن أصوم شہرا، أو أصلي رکعتین، أو أتصدق بدرہم، ونحو ذالک فوقتہ وقت الشرط اھ بدائع: 5/93۔ اگر صورت مسئولہ میں بیٹا پیدا ہوگا تو روزوں کا رکھنا واجب ہوگا ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند