• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 56993

    عنوان: قرآن كریم كی طرف پیٹھ كرنا یا پاؤں پھیلانا

    سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن پاک کی طرف پاوَں کرنا وپیٹھ کرنا وقرآن پاک سے اوپرکرسی وغیرہ پربیٹھنا کیسا ہے؟ شرعا اسکا کیا حکم ہے ؟برائے مہربانی جواب عنایت فرمادیں۔

    جواب نمبر: 56993

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 129-95/Sn=3/1436-U قرآن کریم کی طرف پاوٴں کرنا، اس کی طرف پیٹھ کرنا یا قرآن کریم نیچے رکھے ہوئے ہونے کی حالت میں اس کے قریب کرسی یا چارپائی وغیرہ پر بیٹھنا سب بے ادبی بلکہ مکروہ ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ وقالوا یکرہ أن یمدّ رجلیہ في النوم، وغیرہ إلی القبلة أو المصحف أو کتب الفقہ الخ (حلبی کبیری، ص: ۳۸، ط: اشرفی) وانظر: لکفایت المفتی (۱/۱۲۸، کتاب العقائد ط: دار الاشاعت کراچی) والفتاوی المحمودیہ (۳/ ۵۳۶، ط: ڈابھیل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند