• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 169538

    عنوان: اپنا اور اپنے اہل خانہ كا عقیقہ كرنا؟

    سوال: اگر کسی شخص کا عقیقہ اس کے ماں باپ ساتویں روز نہ کرسکے یا کسی وجہ سے نہیں کرسکے تو اب وہ اس قابل ہے کہ وہ اپنا اور اپنے اہل خانہ کا عقیقہ کرسکتاہے تو کیا یہ صحیح ہوگا؟ اور دوسرا سوال یہ ہے کہ وہ ایک گائے کرسکتاہے عقیقہ میں میاں بیوی اور دو لڑکوں کی طرف سے ؟ کیا عقیقہ ہوجائے گا؟

    جواب نمبر: 169538

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 761-671/M=07/1440

    (۱) جی ہاں وہ شخص اپنا اور اپنے اہل خانہ کا عقیقہ کرسکتا ہے اگر استحبابی وقت نکل چکا ہے تو جب چاہے کرسکتا ہے عقیقہ صحیح ہو جائے گا؛ البتہ ساتویں روز کا خیال کرلینا اچھا ہے۔

    (۲) جی ہاں ایک گائے میں میاں بیوی اور دو لڑکوں کی طرف سے عقیقہ ہو جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند