• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 146899

    عنوان: اولو الامر سے کون مراد ہے؟

    سوال: قرانی آیت میں اولولامرسے کس امیر کی طرف اشارہ ہے ۔

    جواب نمبر: 146899

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 284-264/B=3/1438

     

    مفسرین میں حضرت ابن عباس ، حضرت مجاہد ، حضرت حسن بصری وغیرہ یہ فرماتے ہیں کہ ”اولوا الأمر“ سے مراد علماء وفقہاء ہیں کیوں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نائب ہیں اور دین و شریعت کا انتظام ان ہی کے ہاتھوں میں ہے اور مفسرین کی ایک جماعت جس میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ شامل ہیں یہ حضرات فرماتے ہیں کہ اولوا الامر سے مراد حکام اور اُمراء ہیں کیونکہ ان کے ہاتھ میں نظامِ حکومت ہے، تفسیر ابن کثیر اور تفسیر مظہری میں ہے کہ اولوا الامر دونوں کو شامل ہے، کیوں کہ امر و نہی کانظام دونوں کے ساتھ وابستہ ہے یہی قول زیادہ راجح اور پسندیدہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند