• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 14634

    عنوان:

    محترم آج کل میڈیا کا دور ہے اور چند نام نہاد اسلامی چینل اپنی بدعت کی تبلیغ میں مصروف ہیں جیسا کہ مدنی چینل اور کیو ٹی وی۔ سارا دن ہری جھنڈیاں لے کر شرکیہ نعتیں پڑھنا، استخارہ کروانا، اور لوگوں کو زبردستی غلط تبلیغ کرکے بیعت کروانا۔ ایسے میں آپ حضرات کیا کررہے ہیں؟ کیوں کہ ہمارے علماء کے مطابق ٹی وی حرام ہے۔ اور ان خرافات کا کوئی علاج ہے آپ کے پاس،یا آپ یوں ہی لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے چھوڑ دیں گے ؟ برائے کر م اس بارے میں ذرا تفصیل سے سوچیں اور امت محمدیہ کو جہنم کی آگ سے بچانے کی کوئی تدبیر کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14634

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1186=1186/م

    علمائے کرام اپنی استطاعت کے مطابق معروف (بھلائی) کی دعوت وتبلیغ اور منکر (برائی) کی اصلاح ورد میں لگے ہوئے ہیں، البتہ مختلف ٹی وی چینلوں کے ذریعہ جو بدعات وخرافات اوردین کی غلط تشریحات پھیلائی جارہی ہیں،ان کا مقابلہ اسی قوت کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے، اس کام کے لیے ہرشخص اپنی حیثیت وعلم کے اعتبار سے ذمہ دار ہے، آپ کے ذہن میں ان گمراہیوں کے سد باب کے لیے کوئی جائز تدبیر اور مفید مشورہ ہو تو اسے ارباب حل وعقد اور مسلم راہنماوٴں کے سامنے پیش کیجیے، اللہ تعالیٰ ہرایک کو اس کی پوری فکر عطا کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند