• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 35674

    عنوان: کیا تبلیغی جماعت کی رائیونڈ اجتماع میں شرکت کرنا چاہیے؟

    سوال: کیا تبلیغی جماعت کی رائیونڈ اجتماع میں شرکت کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 35674

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1891=1336-1/1433 جی ہاں! وقت نکال کر ضرور کرنا چاہیے، اس میں شرکت سے ان شاء اللہ بڑا فائدہ ہوگا، فضائل کی احادیث سن کر اعمال حسنہ کا شوق اور وعید کی احادیث سن کر اعمال سیئہ سے بچنے کا داعیہ دل میں پیدا ہوگا، جو دین ودنیا ہراعتبار سے ترقی کا ذریعہ بنے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند