عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک
سوال نمبر: 66818
جواب نمبر: 6681801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1117-1200/L=11/1437
سعودی عرب میں حنبلی مسلک رائج ہے اور بالعموم اہل عرب حنبلی المسلک ہیں وہ غیر مقلد (نام نہاد اہل حدیث) نہیں ہیں، عربوں سے محبت کرنا ایمانی تقاضہ ہے خود حدیث میں عرب سے محبت کرنے کی ترغیب آئی ہے؛ اس لیے آپ کا اہل عرب سے محبت کرنا ایک اچھی بات ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ائمہٴ اربعہ میں سے کسی کا طریقہ بھی قرآن و حدیث کے خلاف نہیں ہے
مجھے یہ معلوم نہیں کہ چاروں اماموں کے درمیان کیا اختلاف ہے اور یہ کب شروع ہوا۔ (۱) میرے آبااور اجداد حنفی رہے ہیں تو کیا میرے لیے بھی حنفی ہونا ضروری ہے؟ (۲) دوسرے اماموں کے متبعین کے طریقے عمل کیاہیں کہ مجھے آپ کے مطابق اتباع نہیں کرنا نہیں چاہئے؟ (۳) کیا قرآن کریم کے علاوہ کوئی مستند کتاب ہے جس کا میں مطالعہ کروں تاکہ میرے شکوک کا ازالہ ہوسکے؟
4582 مناظرمیں شارجہ ، متحدہ عرب امارت میں رہتا ہوں۔ یہا ں طریقہٴ نماز مختلف ہے۔ اس صورتِ حال میں، میں کیا کروں؟ مجھے بہت پریشانی ہوتی ہے، کیا میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھوں یا نہیں ؟ براہ کرم جواب دیں۔
1679 مناظرکسی امام کی تقلید کی کیوں کی جاتی ہے، کیا انھوں نے اس کے لیے کہا ہے؟
11107 مناظراگر ذاکر نائک غیر مقلد نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ چاروں اماموں نے کہا ہے کہ اگر تم کو میرا کوئی بھی فتوی سنت کے خلاف ملے تو اس کو رد کردو۔ پہلے حدیث کی کتابیں جمع نہیں کی گئی تھیں اس لیے کسی نے یہ موازنہ نہیں کیا کہ کون سی حدیث زیادہ مضبوط ہے اور کون سی زیادہ کمزور، کیوں کہ انسان بلا شبہ قوی حدیث کی طرف جاتا ہے۔ یہی بات ذاکر نائک کہتے ہیں کہ میں اماموں کی بات قبول کرتا ہوں اور ان کا احترام کرتا ہوں اور شافعی اور حنفی کی اقتداء کرتا ہوں، مگر اپنے ساتھ کسی کا لیبل (جیسے حنفی ، شافعی) نہیں ہونا چاہیے، کیوں کہ امام صاحب نے بذات خود کہاہے کہ اگر تم میرا کوئی فتوی سنت کے خلاف پاؤ تو اس کو ردکردو۔ اس لیے اگر فقہ حنفی میں کوئی حدیث ضعیف ہو تو کیا ہم شوافع کی قوی حدیث کی اقتدا کرسکتے ہیں؟ کیا ان کا(ذاکر نائک کا) کہنا غلط ہے؟
3374 مناظرکیا
امام ابو حنیفہ
نے اپنی فقہ کے لیے زیادہ تر احادیث حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت
کی ہوئی لی ہیں؟
میں ہندوستانی ہوں اور عمان میں کام کر رہا ہوں۔ تقلید کے سلسلے میں کچھ سوالات ہیں ۔ میں امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کی تقلید کر تا ہوں، لیکن یہاں آنے کے بعد میرے کچھ احباب جو پہلے مقلدتھے اب وہ اپنے آپ کو صرف اہل حدیث کہتے ہیں۔ میں نے دارلعلوم دیوبند کی ویب سائٹ میں موجود فتوؤں کے حوالے سے انہیں سمجھانے کی کوشش کی مگربے سود۔براہ کرم، میرے ان سوالا ت کا جواب دیں۔ (۱) اماموں کی تقلید کیوں ضروری ہے؟ اس سلسلے میں قرآن وحدیث کے حوالے تحریر فرمائیں۔ (۲)صرف ایک ہی امام کی تقلید کیوں ضروری ہے؟ (۳)جب آپ کو صحیح احادیث مل جائیں تو پھر کسی امام کی تقلید ضروری کیوں؟ (۴)کیا امام بخاری ، امام مسلم، ابوداؤد ، ترمذی ، ابن ماجہ رحمہم اللہ بھی تقلید کرتے تھے؟ اگر ہا! تو کس امام کی؟(حوالہ کے ساتھ) ۔ (۵)کیا کسی امام نے اپنی تقلید کرنے کے لیے کہاہے؟ اگر ہاں! تو اس کی وضاحت کریں اور نہیں تو پھر تقلید کیوں کی جائے؟ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔
5474 مناظراحناف دعوی کرتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ نے تمام پیچیدہ مسائل کو حل کردیا ہے، وہ بہت بڑے فقیہ تھے۔ جب ہم حنفی کتاب شامی اور رد مختار سید ابن شریف کے (ترانہ میں)پڑھتے ہیں کہ ایک مرتبہ امام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ سے ایک مجلس میں نو سوال کئے گئے تھے۔ آپ نے فرمایا: میں نہیں جانتا ہوں تمام نومسائل کے لیے۔ وہ نو سوال جن میں سے کچھ مجھے یا د ہیں وہ یہ ہیں : (۱)مشرکین اور کفار کے بچوں کے بارے میں کیا ہے کیا وہ جنت میں جائیں گے یا جہنم میں؟ (۲)بچہ کے ختنہ کا وقت؟ (۳)کیا قیامت میں جناتوں کو بھی انسانوں کی طرح ثواب ملے گا؟ (۴)جلالہ حلال جانور (جو کہ پائخانہ کھانا شروع کردیتے ہیں ) کا گوشت کب کھایا جائے گا؟ (۵)شکاری کتے کے شکار کرنے کا وقت۔ (۶)کیا انبیاء افضل ہیں یا فرشتے؟ (۷)مسجدوں کو پینٹ کرنا؟ دو سوال مجھے یاد نہیں ہیں۔ اوپر مذکور سوال کے جواب میں امام صاحب نے فرمایا ”لا ادری“ نو سوال کے لیے۔ جب کہ احناف سینہ پیٹتے ہیں کہ اگر امام صاحب رحمة اللہ علیہ نہ آتے تو تمام پیچیدہ سوالات پیچیدہہی رہتے۔ میرے سوال کے بارے میں بدگمانی مت کریں یہ حنفی کتاب سے ہے۔ اور میں امام صاحب کے اوپر تنقید نہیں کررہا ہوں لیکن احناف کے دعوی کی وجہ سے میرا سوال پیدا ہوتا ہے۔ فقہ حنفی میں امام صاحب کے فتاوی کا فیصداور آپ کے شاگردوں کے فتاوی کا فیصد کیا ہے؟
5980 مناظر