• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 62234

    عنوان: کیادیوبندی حنفی اور حنفی ، جو نہ دیوبندی ہو اور نہ بریلوی، عقائد اور فقہ میں ایک ہی ہیں یا ان دونوں میں کوئی فرق بھی ہے ؟

    سوال: کیادیوبندی حنفی اور حنفی ، جو نہ دیوبندی ہو اور نہ بریلوی، عقائد اور فقہ میں ایک ہی ہیں یا ان دونوں میں کوئی فرق بھی ہے ؟

    جواب نمبر: 62234

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 33-27/D=1/1437-U حنفی ہونے کے ساتھ نہ دیوبندی ہو اور نہ بریلوی ، اگر اس کے عقائد وفکار جمہور علمائے اہل سنت کے موافق ہوں تو وہ اکابر علماء دیوبند ہی کے طریق پر ہوا، دیوبندی کوئی مستقل مسلک نہیں ہے موجودہ دور میں چونکہ اکابر علمائے دیوبند حنفی اہل سنت والجماعت کے مسلک کے سچے ترجمان اور معتدل شارح کی حیثیت سے معروف ومشہور ہیں اس لیے ا ن کے متبعین کو بطور شناخت لوگ دیوبندی کہہ دیتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند