معاملات - حدود و قصاص

Pakistan

سوال # 8903

عوام یا پولیس جب کھوجی کتوں کے ذریعہ سیکسی چور یا کسی اور شخص کو جس نے گناہ کئے ہیں پکڑتی ہے توکیا ان کتوں کی گواہی معتبر ہوگی یا نہیں؟ اور ان لوگوں کواسلامی قانون کے مطابق سزا دی جائے گی یا نہیں؟ مہربانی فرماکر مجھے ایک یا دو دن میں جواب عنایت فرماویں۔

Published on: Nov 26, 2008

جواب # 8903

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 2218=1806/ ب


 


(۱) حدود کا معاملہ بہت نازک ہے، اس لیے اسلام نے اس میں کافی احتیاط برتی ہے، حدیث میں آیا ہے کہ: ادروٴوا الحدود عن المسلمین ما استطعتم فإن کان لہ مخرج فخلوا سبیلہ (مشکاة المصابیح، کتاب الحدود الفصل الثانی، ص:۳۱۱، مکتبہ رشدیہ دہلی) جہاں تک ہوسکے مسلمانوں سے حدود کو دور کرو، پس اگر بچاوٴ کی کوئی صورت ہو تو اس کا راستہ چھوڑدو۔ اورمعتبر گواہی کی بناء پر حدود کا نفاذ ہوتا ہے تو ان مذکورہ کتوں کی گواہی یقینی نہیں ہوتی، اس میں احتمالات ہوتے ہیں، اس لیے ان کی گواہی معتبر نہیں ہوگی۔


(۲) جب ان کی گواہی معتبر نہیں تو اسلامی حدود کا نفاذ بھی نہیں ہوگا۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات