معاملات >> حدود و قصاص
سوال نمبر: 43851
جواب نمبر: 4385101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 324-153/L=3/1434 شراب پینا حرام اور گناہ کبیرہ ہے، اس کی مسلسل عادت بنالینا حد درجہ قبیح ہے، اس سے سلب ایمان کا بھی اندیشہ ہے، ایسے شخص کو چاہیے کہ فوراً صدق دل سے توبہ واستغفار کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اسلام کو چھوڑ کر جانے والے کے بارے میں قرآن کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ واجب القتل ہے؟ تفصیل سے قرآن اور سنت کی روشنی میں جواب دیں۔
ہمارے یہاں پاکستان کے سندھ کے سندھی عوام میں اگر لڑکا لڑکی کو زنا کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے تو ان دونوں کو قتل کردیا جاتا ہے۔ مگر ان کے زنا پر کبھی تو آنکھوں دیکھا ایک بھی گواہ نہیں ہوتا، شک کی بنیادپر ان کو قتل کیا جاتاہے۔ غیر شادی شدہ زنا کاری کرے تو اس کی کیا سزا ہے اور شادی شدہ کی کیا سزا ہے؟ اور زانی کو قتل کرنے کا اختیار کس کو ہے؟ صرف حکومت کو یا اور لوگوں کو بھی؟ اگرزنا کرنے والی لڑکی کو کوئی قتل کرتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ کہتے ہیں کہ ہماری غیرت برداشت نہیں کرتی کہ ہم زنا کرنے والی لڑکی کو قتل نہ کریں۔
1075 مناظرپچھلے دنوں آج ٹی وی پر ایک دینی پروگرام جس کا نام سفر ہدایت ہے سنا۔ اس میں ایک عالم صاحب ، ایک مرتدکے بارے میں (جواسلام لانے کے بعدپھر جائے)ایک بحث کررہے تھے۔ ان کے کہنے کے مطابق مرتد کو قتل کرنا واجب یا جائز نہیں، اور اس پر انھوں نے یہ دلیل دی کہ اس وقت کا اسلام جو ہے وہ مختلف فرقوں میں تقسیم ہے اور ہم میں سے کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ کس کے فرقے کا دین 100فیصد اس وقت کے اسلام سے ملتا ہے جو کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھا۔ جب کہ میں بچپن سے یہی سنتے آرہا ہوں کہ مرتد کو مارنا واجب اور فرض ہے۔ آپ اس بارے میں رہنمائی کریں۔
421 مناظرقبلہ میرا سوال یہ ہے کہ شریعت کے اعتبار سے توہین اسلام اور گستاخ رسول کی کیا سزا ہونی چاہیے؟