معاملات >> حدود و قصاص
سوال نمبر: 603014
كیا دورِ نبوی ﷺ میں حدِ سرقہ كا نفاذ ہوا تھا؟ ہواتھا تو كس سن میں ؟
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام حضور ﷺ کے زمانہ میں حدِ سرقہ کا نفاذ ہوا تھا یا نہیں؟ اور اگر ہوا تو کس سنِ ہجری میں؟
جواب نمبر: 603014
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:526-318/sd=6/1442
جی ہاں! حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں حد سرقہ کا نفاذ ہوا تھا، تفصیل کے لیے دیکھیے: آیت قرآنی وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَیْدِیَہُمَا کی تفسیر، معارف القرآن ادریسی۔ باقی کس سن میں حد کا نفاذ شروع ہوا، اس کی تصریح نہیں مل سکی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند