عبادات - قسم و نذر

India

سوال # 162228

میرا سوال یہ ہے کہ میرے محلے کی مسجد سے ہر اتوار کو صبح 6 بجے سے 11 بجے تک مسجد کی مائیک سے لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ چندہ ہوتا ہے ۔ اور ساتھ ہی مسجد کی مائیک سے ہر طرح کے اعلانات بھی کئے جاتے ہیں مثلاً وارڈ کونسلر کا اعلان، آنگن باڑی سے متعلق اعلان ،سرکاری منصوبوں کا اعلان، نجی اسکول، کوچنگ سنٹر وغیرہ ۔ یہاں تک کہ محلہ میں جب گیس والا آتا ہے تو کبھی کبھار یہ بھی اعلان کر دیاجاتا ہے ۔ مسجد گھنی مسلم آبادی کے درمیان ہے ، لیکن مسجد کے مغرب کی جانب 700میٹر کی دوری پر غیر مسلموں کی کثیر آبادی ہے ، اور ایک اسپتال بھی ہے ۔ اس سلسلے میں وضاحت فرمائی کہ یہ صحیح ہے یا غلط ؟

Published on: Jul 2, 2018

جواب # 162228

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1203-983/SD=10/1439



لاوٴڈ اسپیکر سے چندہ کی مروجہ شکل قابل ترک ہے،اس میں مختلف مفاسد پائے جاتے ہیں ، چندہ کی دوسری کوئی مناسب شکل اختیار کرنی چاہیے جس میں محلہ والوں کا حرج نہ ہو اور ریا اور شہرت سے بھی حفاظت رہے ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات