• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 13641

    عنوان:

    میں نے سات دن میں 13مئی سے 19مئی کے اندر قرآن مجید پڑھنے کی منت مانگی تھی۔کیا انھیں تاریخوں میں پڑھنا ضروری ہے یا کبھی بھی سات دن کے اندر پڑھ لوں تو میری منت پوری ہوجائے گی؟ برائے کرم جواب سے نوازیں ۔اللہ ہم سب کو دونوں جہان میں ہر قدم پر کامیابی عطا کرے۔ آمین۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1027=967/ب

    کبھی بھی سات دن کے اندر اندر پڑھ لیں تو بھی آپ کی نذر صحیح ہوجائے گی، ان متعین ایام میں پڑھنا ضروری نہیں ہے، تقدیم وتاخیر کی گنجائش ہے، چنانچہ شامی میں اس کی صراحت ہے: فلو نذر التصدق یوم الجمعة بمکة بھذا الدرھم علی فلان فخالفہ جاز وکذا لو عجل قبلہ (رد المحتار، کتاب الأَیمان: ۳/۹۶)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند