عبادات >> قسم و نذر
سوال نمبر: 156614
جواب نمبر: 15661401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:287-264/sn=4/1439
نہیں، صورت مسئولہ میں آپ گنہ گار نہ ہوں گے بہ شرطے کہ آپ اوقاتِ ملازمت کے علاوہ اوقات میں یہ کام کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کسی چیز کو اپنے اوپر حرام کرلینے سے کیا وہ چیز حقیقت میں حرام ہوجاتی ہے؟
8301 مناظرمیں اکیس سال کا ایک پاکستانی طالب علم ہوں۔ مجھے سن بلوغت سے ہی مشت زنی کی عادت تھی، اوراس سے پہلے میں یہ نہیں جانتاتھا کہ یہ گنا ہ ہے یا نہیں؟ لیکن کسی سے پوچھے بغیر میں نے ہاتھ میں قرآن شریف کا ایک پارہ لے کر عہد کیا کہ میں دوبارہ مشت زنی نہیں کروں گا اوراللہ سے معافی طلب کی، لیکن کچھ دنوں کے بعد میں شیطان اور نفس کے بہکاوے میں آگیااور مشت زنی کی۔ لیکن چند سالوں کے بعد میں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ مجھے اب رک جانا چاہیے اور اس کے بعد میں نے اپنے ہاتھ میں قرآن شریف اٹھایا اور اللہ سے عہدکیا کہ میں اب دوبارہ یہ نہیں کروں گا۔مشت زنی سے حاصل ہونے والی لذت بہت قوی اور شدید تھی اور میں نے دوبارہ مشت زنی کرنا شروع کیا۔ میں نے اپنی روحانی صحت کا بہت زیادہ نقصان کرلیا تھااوراب مجھے مشت زنی سے ضرور احتراز کرنا چاہیے۔ لیکن میں نے اس کو کرنا جاری رکھا۔ میں نے اپنے دل میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کی مدد طلب کرنے کے لیے اور کسی گناہ سے بچنے کے لیے مجھے اس سے رک جانا چاہیے ، اور اپنے آپ سے کہا کہ مجھے ضرور دوبارہ قرآن شریف اٹھانا چاہیے اور اپنے آپ کو مشت زنی سے روک لینا چاہیے۔ اب میں پریشان ہوں کہ مجھے کیا کفارہ ادا کرنا ہوگا اور میں ابھی مالی اعتبارسے خود مختار نہیں ہوں، میں ایک طالب علم ہوں۔ اب میں اللہ سے پچھتاتا ہوں اور اس سے معافی چاہتاہوں۔ اس معاملہ میں میری رہنمائی فرماویں۔ یہ بہت اہم ہے۔
7383 مناظرمیری
ہونے والی بیوی نے کچھ عرصہ پہلے ہماری شادی کے بارے میں قسمیں اٹھائی تھیں کہ اگر
ہماری شادی رمضان سے پہلے نہیں ہوئی او رعید کے بعد ہوئی تو پھر وہ عید الفطر کے
مہینے میں مجھ سے رابطہ نہیں کرے گی۔ مزید اس نے یہ بھی قسم اٹھائی کہ ستمبر اور
اکتوبر کے مہینے میں بھی مجھ سے نہیں ملیں گیں (مجھ کو میرا حق نہیں دے گی)۔اب
ہمارے والدین چاہتے ہیں کہ ہماری شادی عید کے فوراً بعد ہوجائے۔ اس سلسلے میں آپ
سے رابطہ کررہے ہیں کہ اگر ہماری شادی ہو جائے تو ہم کیا کریں گے؟ اب میری ہونے
والی بیوی اپنی قسم پر پچھتارہی ہے ،لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کریں۔ آپ سے
مدد کی طلب گار ہے کہ اگر ہماری شادی عید کے بعد ہو گئی تو ہم کیا کریں گے؟
عرب
ممالک میں لوگ اکثر بات کرتے وقت واللہ کہتے ہیں۔ کیا یہ مستحسن ہے؟