• عبادات >> قسم و نذر

    سوال نمبر: 155351

    عنوان: سہاگ کی قسم دینا اور اسے ختم كرنا؟

    سوال: اکر کوئی کسی کو قسم دے کہ تمہیں تمھارے سہاگ کی قسم ہے مجھ سے تعلق نہ رکھنا․․․ مگر بعد میں اس قسم کو ختم کرنے کے لیے کیا کیا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 155351

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:88-62/sd=2/1439

    تمھیں تمھارے سہاگ کی قسم ، اس جملہ سے قسم منعقد نہیں ہوتی؛ پس صورتِ مسئولہ میں کوئی قسم منعقد نہیں ہوئی،لہذا تعلق رکھنے میں کفارہ بھی واجب نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند