عبادات >> قسم و نذر
سوال نمبر: 604190
اللہ تعالیٰ سے بات کرنے کی قسم كھانا؟
اگر کوئی شخص قسم کھائے کہ اللہ تعالیٰ کی قسم میں اللہ تعالیٰ سے باتیں کروں گا تو اس کا کیا حکم ہے ،نیز یہ شخص حانث ہونے سے کس طرح بچ سکتا ہے ؟
جواب نمبر: 604190
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:709-755/N=1/1443
(۱، ۲): اگر کوئی شخص قسم کھاتے ہوئے یہ کہے کہ اللہ تعالی کی قسم! میں اللہ تعالی سے باتیں کروں گا تو اس کی یہ قسم منعقد ہوجائے گی اور جب وہ نماز پڑھے گا، قرآن پاک کی تلاوت کرے گا یا اللہ تعالی سے دعا ومناجات کرے گا تو اُس کی قسم پوری ہوجائے گی اور وہ حانث ہونے سے بچ جائے گا ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند