• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 57201

    عنوان: ہر سال 50000 روپئے لون ادا کرتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا مجھ پر حج واجب ہے؟

    سوال: میری سرکاری ملازمت ہے، اور میری سالانہ تنخواہ 300000 لاکھ روپئے ہے، اور پی ایف، پی پی ایف میں 50000 ہزار ورپئے بچا تاہوں، اور ہر سال 250000 روپئے خرچ ہوجاتے ہیں، ایک پلاٹ خریدنے کے لیے میں نے 400000 روپئے لون لیا تھا، یہ ضروری نہیں تھا مگر میں نے خرید لیا ہے، ہر سال 50000 روپئے لون ادا کرتاہوں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا مجھ پر حج واجب ہے؟

    جواب نمبر: 57201

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 250-240/N=3/1436-U اگر آپ کی ملکیت میں اتنا مال آچکا ہے یا فی الوقت بھی ہے یا ضرورت سے زیادہ اتنی زمین یا کوئی دوسرا مال کہ آپ سفر حج کے جملہ مصارف اور واپسی تک اہل خانہ کے جملہ مصارف کا نظم کرسکیں تو آپ پر حج فرض ہوگیا ہے، آپ پہلی فرصت میں جلد از جلد حج بیت اللہ کرلیں: وتثبت الاستطاعة بدار لا یسکنہا وعبد لا یستخدمہ فعلیہ أن ببیعہ ویحج الخ (البحر الرائق ۲: ۵۴۹ مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند)، بخلاف الفاضل عنہ من مسکن أو عبد أو متاع الخ (شامي: ۳/۴۶۱ مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند