• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 10607

    عنوان:

    مجھے براہ کرم چالیس احادیث لفظ بلفظ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلمنے بیان فرمائیں ہیں مختصر تشریح کے ساتھ ارسال فرمادیں ،جس کو میں اور دوسرے لوگ آسانی سے یاد کرسکیں۔

    سوال:

    مجھے براہ کرم چالیس احادیث لفظ بلفظ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلمنے بیان فرمائیں ہیں مختصر تشریح کے ساتھ ارسال فرمادیں ،جس کو میں اور دوسرے لوگ آسانی سے یاد کرسکیں۔

    جواب نمبر: 10607

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 139=158/ د

     

    آپ معارف الحدیث کاسیٹ منگوالیں، دیوبند، دہلی و لکھنو کے کسی تجارتی کتب خانہ سے بآسانی مل جائے گی، اس میں مولانا محمد منظور نعمانی علیہ الرحمة نے منتخب صحیح احادیث نقل فرمائی ہیں، اور پھر ان احادیث کا ترجمہ اور دل نشین تشریح فرمائی ہے، ان شاء اللہ آپ کو اس کتاب سے بہت فائدہ ہوگا۔ اورآپ آسانی سے دوستوں کو پہنچا بھی سکیں گے۔ یا چہل حدیث از مولانا سید اصغر حسین صاحب رحمہ اللہ، چہل حدیث از مولانا محمد منظور نعمانی رحمہ للہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند