• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 57569

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ کیا اسلام میں لڑکیوں کا ختنہ درست ہے؟اگر ہاں تو پاکستان میں اس پر عمل نہیں ہورہا ہے۔ کیا لڑکیوں کے ختنہ کے متعلق کوئی ثبوت ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا اسلام میں لڑکیوں کا ختنہ درست ہے؟اگر ہاں تو پاکستان میں اس پر عمل نہیں ہورہا ہے۔ کیا لڑکیوں کے ختنہ کے متعلق کوئی ثبوت ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 57569

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 215-182/Sn=4/1436-U لڑکوں کے حق میں تو ختنہ سنت موٴکدہ؛ بلکہ شعارِ اسلام ہے؛ لیکن لڑکیوں کا ختنہ نہ تو شعائر میں سے ہے اور نہ ہی سنت ہے؛ بلکہ ایک مباح اور فائدے کی چیز ہے، جس کے نہ کرنے پر کسی کی ملامت نہیں کی جاسکتی، حدیث میں لڑکیوں کے ختنے کو ”مکرمہ“ سے تعبیر کیا گیا ہے، یعنی مردوں کے لیے جماع کے وقت زیادہ لذت کا باعث ہے، ”الختان سنة للرجال ومکرمة للساء“ (شرح السنة، باب الختان) اور دیکھیں: درمختار مع الشامی: ۱۰/ مسائل شتی، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند