• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 25162

    عنوان: اگر پالٹری فارم میں مرغیوں کو خنزیر کی چربی یا اس طرح کی چیزوں سے تیارشدہ کھانا کھلایا جائے تو کیامسلمانوں کے لیے اس کا کھانا حرام ہوگا یاکھانا مناسب نہیں ہوگا؟ 

    سوال: اگر پالٹری فارم میں مرغیوں کو خنزیر کی چربی یا اس طرح کی چیزوں سے تیارشدہ کھانا کھلایا جائے تو کیامسلمانوں کے لیے اس کا کھانا حرام ہوگا یاکھانا مناسب نہیں ہوگا؟ 

    جواب نمبر: 25162

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1400=997-9/1431

    ایسی مرغیوں کو کھاسکتے ہیں، البتہ اگر ان مرغیوں سے خنزیز کی بو آرہی ہو تو عارضی طور پر ان کو کچھ دن الگ رکھ کر حلال غذا کھلائی جائے اور جب ان سے بو زائل ہوجائے اس وقت ان کو ذبح کرکے کھایا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند