• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 610057

    عنوان:

    کھانا تقسیم کرتے وقت دیگ وغیرہ ڈھکنے کی شرعی حیثیت

    سوال:

    کیا کھانے کی دیگ یا جو بھی جس میں کھانا پکایا گیا ہو تو کیا اس کو کھانا تقسیم کرتے وقت ڈھکا رہنا ضروری ہے تاکہ کھانے میں برکت ہو؟

    جواب نمبر: 610057

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 528-299/D-Mulhaqa=7/1443

     ضروری تو نہیں ہے؛ البتہ بلا ضرورت ڈھکن کھلا رکھنا خلاف مروت ہے، کھانے کی چیز بلا ضرورت کھول کر نہیں رکھنی چاہیے، فقہائے کرام نے بازاروں میں لوگوں کے سامنے کھانے سے اسی لیے منع لکھا ہے کہ کھانے پر ہر طرح کے لوگوں کی نظر پڑے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند