• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 13012

    عنوان:

    میرا لڑکا چھ سال کا ہے۔ وہ میرا دوسرے نمبر کا لڑکا ہے۔ جب اس کی پیدائش ہوئی تھی تو وہ بہت زیادہ تندرست اور خوبصورت تھا۔جب وہ پانچ ماہ کا ہوا تو اچانک بہت زیادہ دبلا ہوگیا اور لاغر ہوگیا اور وٹامن ڈی کی کمی محسوس کی گئی۔ اگر چہ وہ صرف ماں کے دودھ پر ہی تھا اور اس کے اندراس کمی کی کوئی وجہ نہیں تھی ۔ وہ شروع سے ہی بہت زیادہ چڑچڑا اور چلانے والا بچہ تھا۔اور ایک عمدہ دن میں بظاہر کسی معقول وجہ کے بغیر چلانا شروع کیااور میں اداسی اور افسردگی کا شکار ہوگئی اور دماغی عارضہ لاحق ہوگیا، اور مجھے اپنے والدین کے گھر جانا پڑا کیوں میں ایک ساتھ اپنے گھر، بچوں او رشوہر کی دیکھ بھال کرنے سے معذور تھی۔ اور اسی وقت میں اور میرے شوہر ایک دوسرے سے پریشانی رکھنا شروع کردئے۔ میں نے ایک مفتی صاحب سے پوری صورت حال بتائی تو انھوں نے کہا کہ میں سایہ کے اندر ہوں یا کچھ اس طرح کی چیز، لیکن میں اس کے علاج کے لیے نہیں گئی انھوں نے مجھ سے کہا کہ اس کے لیے ان کو قمیص وغیرہ کی ضرورت ہوگی۔ یہ بات تقریباً ساڑھے پانچ سال پہلے واقع ہوئی ، میرا لڑکا اپنی صحت کو قابو میں نہ کرسکا تب سے وہ معنی خیز انداز سے اپنی عمر کے اعتبار سے پستہ قد اور دبلا ہے۔ .........

    سوال:

    میرا لڑکا چھ سال کا ہے۔ وہ میرا دوسرے نمبر کا لڑکا ہے۔ جب اس کی پیدائش ہوئی تھی تو وہ بہت زیادہ تندرست اور خوبصورت تھا۔جب وہ پانچ ماہ کا ہوا تو اچانک بہت زیادہ دبلا ہوگیا اور لاغر ہوگیا اور وٹامن ڈی کی کمی محسوس کی گئی۔ اگر چہ وہ صرف ماں کے دودھ پر ہی تھا اور اس کے اندراس کمی کی کوئی وجہ نہیں تھی ۔ وہ شروع سے ہی بہت زیادہ چڑچڑا اور چلانے والا بچہ تھا۔اور ایک عمدہ دن میں بظاہر کسی معقول وجہ کے بغیر چلانا شروع کیااور میں اداسی اور افسردگی کا شکار ہوگئی اور دماغی عارضہ لاحق ہوگیا، اور مجھے اپنے والدین کے گھر جانا پڑا کیوں میں ایک ساتھ اپنے گھر، بچوں او رشوہر کی دیکھ بھال کرنے سے معذور تھی۔ اور اسی وقت میں اور میرے شوہر ایک دوسرے سے پریشانی رکھنا شروع کردئے۔ میں نے ایک مفتی صاحب سے پوری صورت حال بتائی تو انھوں نے کہا کہ میں سایہ کے اندر ہوں یا کچھ اس طرح کی چیز، لیکن میں اس کے علاج کے لیے نہیں گئی انھوں نے مجھ سے کہا کہ اس کے لیے ان کو قمیص وغیرہ کی ضرورت ہوگی۔ یہ بات تقریباً ساڑھے پانچ سال پہلے واقع ہوئی ، میرا لڑکا اپنی صحت کو قابو میں نہ کرسکا تب سے وہ معنی خیز انداز سے اپنی عمر کے اعتبار سے پستہ قد اور دبلا ہے۔ آج وہ مجھ سے اپنی لمبائی کو بڑھانے کا طریقہ معلوم کررہا تھا تو اس سے میرے دل کو ایک جھٹکا لگا ۔ ماشاء اللہ وہ بہت ہی ذہین ہے اور سنجیدہ بھی ہے۔ مجھے یقینی طور پر یہ لگتا ہے کہ اس کو نذر لگ گئی ہے، میں منزل بھی پڑھتی ہوں او رنمازیں بھی۔ ایک مزید چیز جب میں چھوٹی تھی تو میں بھی پستہ قد تھی اور میرے شوہر بچوں کے ماہر ہیں اس لیے انھوں نے تقریباً تمام ممکنہ طبی پریشانیوں کا معائنہ کرلیا ہے اور الحمد للہ وہ پورے طور پر بہتر ہے اور میرے شوہر اس کو میرا ذاتی کیس بیان کرتے ہیں اور یہ کہ جب وہ بڑا ہوگا تو اچھا ہوجائے گا۔ برائے کرم میری مدد کریں میں بہت افسردہ ہوں۔ میں آ پ کی اس طویل ای میل کو پڑھنے کی وجہ سے بہت زیادہ ممنون و مشکور ہوں او رمیں دعا کرتی ہوں کہ اللہ آپ کو اپنا قیمتی وقت دینے کا جزا عنایت فرماوے۔ برائے کرم اللہ کی خاطر میری مدد فرماویں اور رہنمائی فرماویں۔ ماں ہونے کے ناطے مجھے اپنے لڑکے کو اس طرح دیکھتے ہوئے بہت زیادہ پریشانی ہوتی ہے اگر چہ میں اللہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو کہ اس نے مجھے عنایت کی ہیں میں جانتی ہوں کہ یہ بہت زیادہ سیریس مسئلہ نہیں ہے لیکن یہ میرے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے۔

    جواب نمبر: 13012

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1028=120k

     

    یہ کوئی اہم مسئلہ نہیں ہے، آپ اس کی فکر میں نہ پڑیں، اصل چیز صحت وتندرستی اورعافیت کا نصیب ہونا ہے، آپ کے بچے میں کوئی بیماری نہیں ہے اور عافیت چین بھی نصیب ہے، تو یہ بڑی دولت ہے، اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے، پستہ قد ہونا یا طویل قامت ہونا غیر اختیاری امور ہیں اس پر راضی برضا رہنا چاہیے، اور اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ دوسری نعمتوں کا استحضار کرکے شکر بجالانا چاہیے۔ جب آپ کو شوہر جو کہ ڈاکٹر ہیں، نے بھی آپ کو اطمینان دلادیا ہے کہ یہ کوئی قابل فکر مسئلہ نہیں ہے تو آپ خواہ مخواہ فکر مند نہ ہوں۔ جو معمولات آپ کے ہیں منزل وغیرہ کا پڑھنا، اسے جاری رکھیں اور اللہ تعالیٰ سے خوب خوب دعا کیا کریں۔ ان شاء اللہ اطمینان وسکون کی دولت نصیب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند