• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 603966

    عنوان:

    ’’عالم كے قبرستان سے گزرنے سے عذاب دورہونا‘‘ كیا اس مضمون كی كوئی حدیث ہے؟

    سوال:

    معلوم یہ کرنا تھا کہ کیا یہ روایت صحیح ہے کہ اگر کوئی عالم یا طالب علم کسی قبرستان سے گزر جائے تو اس قبرستان ولوں سے 40 دن تک عذاب دور ہو جاتا ہے ۔

    جواب نمبر: 603966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 680-563/D=08/1442

     علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے کشف الخفاء میں فرماتے ہیں اس حدیث کی کوئی اصل نہیں۔ ان العالم والمتعلم إذا مرا علی قریة فان اللہ تعالی یرفع العذاب عن مقبرة تلک القریة أربعین (قال السیوطی) لا أصل لہ کشف الخفاء، ص: 672۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند