معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 604640
سات سال كے بعد بچے ماں كے پاس رہیں تو اس كا خرچ كس كے ذمہ ہے؟
سوال کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شخص کا انتقال ہوگیا اس نے تین لڑکے چھوڑے ہیں اب ان لڑکوں کی سات سال سے زائد ہے اب مسئلہ معلوم کرنا یہ ہے کہ وہ بچے اپنی ماں کے پاس رہتے ہیں تو کیا ان بچوں کا خرچہ ماں پر لازم ہے یا دادا پر (لیکن ماں اپنے پاس زبر دستی اپنے پاس رکھ تی ہے )
جواب نمبر: 604640
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1184-847/H=11/1442
لڑکوں کی عمر سات سال سے زائد ہوگئی ہے اور ان کی ماں ان کو زبردستی اپنے پاس رکھ رہی ہے تو ایسی صورت میں بچوں کا خرچہ بچوں کے دادا کے ذمہ واجب نہیں ہے۔ اور اگر ماں اپنے پاس رکھنے کی کوئی وجہ بتلاتی ہو تو ایسی شکل میں وہ جو کچھ کہتی ہے اس کو صاف صحیح واضح لکھ کر سوال دوبارہ کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند