• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 35801

    عنوان: مستورات کا جماعت میں جانا ٹھیک نہیں ہے

    سوال: برائے کرم میرا اشکال دور فرمادیں، یہ کہ جب آپ کا فتویٰ ہے کہ مستورات کا جماعت میں جانا ٹھیک نہیں ہے تو یہ تبلیغ والے کیوں بار بار مستورات کو ۳/دن ۱۵/ دن اور ۴۰/ دن پر لے کر جاتے ہیں، کیا تبلیغی عالم کو یہ بات پتہ نہیں یا پتہ ہونے کے باوجود وہ ایسا کررہے ہیں اور اگر وہ غلط کررہے ہیں تو آپ لوگ ان کو منع کیوں نہیں کرتے؟

    جواب نمبر: 35801

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 167=126-2/1433 مفتی کا فریضہ صرف اس قدر ہے کہ مسائل پوچھنے والوں کو قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب لکھ دیتا اور مسائل کی رہنمائی کردیتا ہے۔ عمل کرانا یا عمل نہ کرنے پر بازپرس کرنا، یہ ہمارا کام نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند