• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 600144

    عنوان:

    كیا مفتی سعید احمد رحمۃ اللّٰہ علیہ کا تبلیغی جماعت کے خلاف تھے؟

    سوال:

    مفتی سعید احمد رحمة اللہ علیہ تبلیغی جماعت کے خلاف ہو گئے ہیں، پہلے نہیں تھے ،میں جماعت میں کافی قریب ہوں، جماعت میں بہت سے پرہیزگار علماء بھی ہیں لیکن اُن کے مفتی سعید احمد رحمة اللہ علیہ کے بیان سے میں کشمکش میں ہیں ۔اب میں دینی معلومات، عمل کی بہت سے خامیاں کیسے درست کروں؟ برائے کرم تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 600144

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 19-7/D=02/1442

     (۱) تبلیغی جماعت کے خلاف ہوگئے ہیں ۔ خلاف ہونے سے کیا مراد ہے؟ نیز آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ خلاف ہو گئے ہیں؟ حضرت مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری رحمة اللہ علیہ کی سوانح ”حیات سعید“ کے نام سے طبع ہوکر آگئی ۔ ”مکتبہ حجاز دیوبند“ سے طبع ہوئی ہے ، آپ اسے حاصل کرکے مطالعہ کریں۔

    نیز خاص طور پر صفحہ: ۳۹۰/ پر ”ایک غلط فہمی کا ازالہ“ کے عنوان کے دو صفحات میں جو بات لکھی گئی ہے اسے غور سے سمجھ کر پڑھیں، ان شا ء اللہ آپ کے شبہات زائل ہو جائیں گے۔

    (۲) اللہ والے محقق علماء کے پاس کچھ دیر بیٹھا کریں۔ جماعت میں وقت لگانے کے ساتھ عبادات ، معاملات، اور معاشرت سے متعلق مسائل کسی مفتی سے پوچھ کر عمل میں لائیں، نیز بہشتی زیور، حیاة المسلمین، آداب المعاشرت وغیرہ کتابیں کسی سے سبقاً سبقاً پڑھ لیں ، ان شاء اللہ عقیدہ میں یقین اور عمل میں پختگی پیدا ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند