• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 600819

    عنوان: میں فجر میں اٹھ نہیں پاتا ہوں

    سوال:

    میں الحمداللہ چار وقت کی نماز پابندی سے پڑھتا ہوں فجر کی نماز قضا پڑھتا ہوں کیونکہ دل کا مریض ہوں تین دورے پڑ چکے ہیں شوگر بلڈ پریشر الگ ہیں لہذا فجر کے وقت نہیں اٹھ پاتا۔ سوال یہ کہ میں دوسرے اوقات میں اسماالحسنی کے مختلف اسما پڑھ سکتا ہوں میری عمر 61 سال ہے ۔ یا آپ کوئی وظیفہ فرمادیں۔

    جواب نمبر: 600819

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:160-137/sd=3/1442

     آپ کوشش کریں کہ فجر کی نماز قضا نہ ہو، رات میں جلدی سوجایا کریں تاکہ صبح اٹھنا آسان ہو، باقی اسماء الحسنی آپ کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند