متفرقات >> تصوف
سوال نمبر: 68382
جواب نمبر: 68382
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 925-749/D=11/1437 شریعت کی پیروی اتباع سنت او ر صلاح و تقویٰ کے اعتبار سے اگر مذکور بزرگ صحیح معلوم ہوتے ہوں تو خوفناک بدعت کیا ہے؟ واضح کریں، اسے کسی عالم کے سامنے ظاہر کرکے مشورہ کریں یا ہمارے یہاں اسے کھول کر لکھیں حکم اور طریقہ بتلا دیا جائے گا اپنی رائے سے کوئی اقدام نہ کریں، اور اگر اتباع شریعت اور صلاح و تقوی کے اعتبار سے بھی وہ متہم ہوں اور بدعت بالکل صاف اور کھلی ہوئی ہو تو آپ خود اپنے فسخ بیعت کی اطلاع انہیں کردیں تعلق ختم ہو جائے گا پھر کسی دوسرے متبع سنت نیک صالح بزرگ سے تعلق قائم کریں اور سابق شیخ کے حق میں سکوت اختیار کریں۔ نوٹ: سابق شیخ سے تعلق بیعت ختم کرنے کے لیے بہر صورت کسی خیر خواہ نیک شخص سے مشورہ کرلیں جیساکہ شروع میں لکھا گیا خود رائی سے پرہیز کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند