• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 31098

    عنوان: میں نے خواب دیکھا کہ میں مدینہ منورہ میں کے سامنے کھڑاہوں اور گنبد اور مینار کی خوبصورتی کی مدح سرائی کررہا ہوں۔ میں ایک کافر دوست کوجو میرے بغل میں تھا سے کہنے لگا کہ کتنا خوبصورت گنبد ہے! میں اسے اس کے نور کو دیکھنے کے لیے کہہ رہا تھا۔ میں نے اسے بہت ساری باتیں کہی جو مجھے یاد نہیں ہے۔ آخر میں اس نے کہا کہ تم نے جو بھی کہا ہے میں ہمیشہ اسے اپنے خدا(بھگوانوں) کو مانو ں گا ، پھر اس نے مجھے وہ دکھایا۔ اور میں اچانک بیدار ہوگیا۔

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میں مدینہ منورہ میں کے سامنے کھڑاہوں اور گنبد اور مینار کی خوبصورتی کی مدح سرائی کررہا ہوں۔ میں ایک کافر دوست کوجو میرے بغل میں تھا سے کہنے لگا کہ کتنا خوبصورت گنبد ہے! میں اسے اس کے نور کو دیکھنے کے لیے کہہ رہا تھا۔ میں نے اسے بہت ساری باتیں کہی جو مجھے یاد نہیں ہے۔ آخر میں اس نے کہا کہ تم نے جو بھی کہا ہے میں ہمیشہ اسے اپنے خدا(بھگوانوں) کو مانو ں گا ، پھر اس نے مجھے وہ دکھایا۔ اور میں اچانک بیدار ہوگیا۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 31098

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):688=449-4/1432 ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، ان شاء اللہ اتباعِ سنت کی توفیق ہوگی، بس نماز میں خشوع خضوع پیدا کرنے کی سعی کریں اور درود شریف کثرت سے پڑھا کریں، باقی خواب میں تنبیہ بھی ہے اور وہ یہ کہ آپ کے اندر دینی امور میں جیسا رسوخ اور پختگی نیز تقویٰ طہارت حکمت وبصیرت کے ساتھ نصیحت وموعظت جیسی ہونی چاہیے اس میں کمی ہے، اس کی طرف بھی خصوصی توجہ چاہیے، حیات المسلمین کا مطالعہ بکثرت کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند