عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 606126
عام حالات میں گھر میں جمعہ ادا کرنا
کیا عام حالت میں گھروں میں جمعہ ادا کرنے سے جمعہ ادا ہو جائے گا؟ یا مسجد میں جا کر ہی جمعہ ادا کرنا ہوگا؟
جواب نمبر: 60612602-Sep-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:42-28/sd=1/1443
گھروں میں جمعہ قائم کرنا جس میں اذن عام نہ پایا جائے؛ درست نہیں ہے، جمعہ اداء نہیں ہوگا اور عام حالات میں جمعہ جامع مسجد یا کسی بڑی مسجد میں جاکر اداء کرنا چاہیے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں جمعہ کے دوسری اذان ہونے کے بعد سے جب تک امام پہلا خطبہ شروع کرتا ہے، نیز جب دوسرا خطبہ ختم کرتا ہے اس وقت سے اقامت شروع ہونے تک جتنا وقت ہوتا ہے اس میں دعا الفاظ سے کرتا ہوں فضیلت قبول دعا کے لیے کیا یہ غلط ہے؟
2297 مناظرجمعہ کے دن خطبہ کی اذان كس جگہ كھڑے ہوكر دی جائے؟
12321 مناظرہریسن، نیو جرسی، امریکہ میں ایک چھوٹا اسلامک سینٹر مسجد ہے جس میں ایک سو پچاس لوگوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔ تاہم ، عید کی نماز کے وقت نمازی کی تعداد بڑھ کرکے دوسو پچاس ہوجاتی ہے۔ جگہ کی کمی کی وجہ سے عید کی نماز گلی کے اس پار ایک چرچ میں پڑھی جاتی ہے۔ اس صورت میں کیا عید کی نماز چرچ میں پڑھنا درست ہے؟ برائے کرم اس کی وضاحت کریں۔ (۲) ہریسن، نیو جرسی، امریکہ (مسجد)کے اسلامک سینٹر میں عورتوں کے نماز پڑھنے کے لیے مکمل پردہ کے ساتھ علیحدہ ایک چھوٹی سی جگہ ہے۔چرچ میں عید کی نماز کے وقت مردوں اور عورتوں کے درمیان مکمل پردہ اور علیحدگی پر سختی سے عمل درآمد کیا جاتاہے اورعید کی نماز ادا کرنے کے لیے عورتوں کے مسجد میں آنے کے لیے کوئی خاص اعلان نہیں کیا جاتا ہے۔ تاہم عورتیں پھر بھی عید کی نماز کے لیے نظر آتی ہیں۔ اس صورت میں کیا عورتوں کے لیے عید کی نماز پڑھنے کے لیے آنا درست ہے؟ اوپر مذکور سوالات کاشریعت کی روشنی میں واضح جواب عنایت فرماویں۔
4015 مناظردارالحرب میں نمازجمعہ کے بارے میں کیا فتوی ہے؟ میں نے سنا ہے کہ امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کے نزدیک غیر اسلامی ملک میں نماز جمعہ نہیں ہے لیکن فی الواقع اس کی اجازت نہیں ہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟ برائے کرم مستند حنفی کتابوں کے حوالہ سے جواب عنایت فرماویں۔
2474 مناظرایک بڑا قصبہ ہے جس میں مختلف محلے ہیں اور ہر محلہ میں مسجدہے ۔ اس میں زندگی کی اکثر ضروریات موجود ہیں مثلا سرکاری اسکول، روڈ، ڈاکٹر، ٹرکیں، حجام، ملاح، موچی، اور چالیس یا پچاس دکانیں ۔ وہاں روز مرہ زندگی کی مختلف اشیاء میسر ہیں اور آج سے اسی ۸۰/ سال پہلے مقامی لوگوں نے ایک جگہ جمعہ کی نماز شروع کی تھی ، سارے محلے والے وہاں جمع ہوتے ہیں اور آج تک وہ جمعہ جاری ہے، لیکن کچھ لوگ اس جمعہ نماز کو ناجائز کہتے ہیں اور ظہر کی نماز اسی مسجد میں باجماعت اداکرتے ہیں، وجہ یہ بتاتے ہیں کہ یہ علاقہ حکومت میں شامل نہیں ہے ، یہ علاقہ گھرہے، لیکن اس میں صوبے اور قومی ووٹ دونوں ہوتے ہیں اور ووٹنگ کے وقت باقاعدہ حکومت کی نگرانی ہوتی ہے اور اس قصبہ کے کل مکانات (۵۵۶)ہیں اور کل آبادی ۴۷۰۹/ ہے۔ براہ کرم، قرآن و حدیث اور فقہ حنفی کی روشنی میں تفصیل سے جواب دیں۔
2041 مناظرجمعہ کے دن تقریر کے دوران سنتیں پڑھنا
8705 مناظر