• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 35802

    عنوان: کیا ۴/ مہینہ یا ۴۰/ دن جماعت میں جگہ جگہ گھومنا صحیح ہے؟

    سوال: کیا ۴/ مہینہ یا ۴۰/ دن جماعت میں جگہ جگہ گھومنا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 35802

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 88=50-1/1433 قرآن وحدیث میں نفس تبلیغ کا صراحتاً حکم ہے، البتہ اُس کا نہج اور طریقہٴ کار متعین نہیں کیا گیا، لہٰذا حدود شرع میں رہ کر اس کے لیے کوئی بھی طریقہ اور نظام بنایا جاسکتا ہے، چنانچہ ہرزمانے میں تبلیغ کے لیے علماء وصلحا کے ذریعے تبلیغ کے مختلف طریقے اختیار کیے گئے، اس زمانے میں تبلیغ کا یہ مروجہ نظام بھی علماء و اولیاء اللہ کے ذریعے بنایا گیاہے اور بہت مفید اور موٴثر ہے اور شرعاً درست ہے، نیز حالات کی تبدیلی میں چلہ کا اثر حدیث سے ثابت ہے، عن عبد اللہ رضی اللہ عنہ مرفوعاً: إن أحدکم یجمع في بطن أمہ أربعین یومًا ثم یکون علقةً مثل ذلک ثم یکون مضغةً مثل ذلک إلخ (أخرجہ البخاري)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند