• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 39454

    عنوان: تبلغی جماعت کی اصلاح

    سوال: مولانا صاحب میں درس نظامی کا طلب علم ہوں اور بہت سی جماعت کو چھوڑ کر فرقہ ناجیہ میں آیا ہوں اب تبلغی مجھے تنگ کر رہے ہیں کہ سہ روز پر چلو میں نہیں جانا چاہتا۔ میرا سوال ہے کہ ۱۰۰ یا ۱۵۰ سال پہلے والی کوئی جماعت کامل نہیں ہو سکتی، ۱۴۰۰ سال پہلے والے دین کے اور میرے پاس تبلغی جماعت پر اعترض کے کافی سوال ہیں اور کافی کتب کا مطالہ بھی کیا ہے، میرا ایک مشورہ ہے کہ چلہ ۴ ماہ اور سال والے حضرت کا کوئی اصلاحی پروگرام ہونا چاہئے۔ اگر مولانا الیاس صاحب زندہ ہوتے تو ضرور جماعت میں تبدیل کرلیتے۔

    جواب نمبر: 39454

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 419-418/N=7/1433 دعوت وتبلیغ کے احباب جماعت میں نکلنے کے لیے آپ کو جو تشکیل کرتے ہیں، آپ اسے ہرگز․ تنگ کرنا تصور نہ کریں، اگر آپ کو کوئی خاص مجبوری نہ ہو تو آپ ضرور جماعت میں وقت لگائیں، آپ کو اس کی اہمیت وضرورت کا احساس ہوگا اور ذاتی طور پر آپ کو بھی بہت فائدہ ہوگا، باقی عوام اور ناخواندہ حضرات کی وجہ سے اگر آپ کو اس تحریک میں کچھ کمیاں نظر آرہی ہوں تو یہ کوئی بعید نہیں لیکن ان کی وجہ سے پوری تحریک کو ہرگز غلط نہیں کہا جاسکتا، اور رہی یہ بات کہ ۱۰۰یا ۱۵۰ سال والی کوئی جماعت کامل نہیں ہوسکتی تو آپ کی یہ بات درست نہیں، اگر کسی جماعت کے تمام کام قرآن وحدیث کے مطابق ہوں تو وہ بالیقین کامل ہوگی اس لیے ایسی باتیں خلاف احتیاط ہیں، ان سے پرہیز کرنا چاہیے، باقی رہا آپ کا مشورہ تو آج کل ہم سب میں بھی کچھ نہ کچھ کمی ضرور ہے۔ اور علما اور بزرگان دین: امت کی اصلاح کی طرف متوجہ ہیں، اگر اللہ نے چاہا تو جلد از جلد کمیاں دور ہوں گی ، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رضا والے اعمال کی توفیق عنایت فرمائیں اور ناراضگی والے اعمال سے بچنا نصیب فرمائیں۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند