• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 40588

    عنوان: شیعہ کے لیے افطاری

    سوال: میری والدہ ہر رمضان میں ساتھ والے گھر میں مقیم شیہ خاتون کے لیے افطاری بھیجتی ہیں . کیا یہ کسی درجے میں جائز ہے ? صدقہ کی مد میں یا پرروسی ہونے کی وجہ سے ؟

    جواب نمبر: 40588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 839-817/N=10/1433 لوگ ایک دوسرے کے یہاں افطاری عام طور پر محبت ومودت اور تعلق کی بنیاد پر بھیجتے ہیں اور شیعوں سے محبت ومودت کا معاملہ ممنوع ہے، نیز کسی کو افطار کرانا یا کسی کے یہاں افطاری بھیجنا فضیلت اور ثواب کا عمل ہے اس لیے آپ کی والدہ کی پڑوس کی شیعہ خاتون اگر غریب اور ضرورت مند ہیں تو آپ کی والدہ افطاری بھیجنے کے بجائے روپیہ پیسہ وغیرہ دے کر ان کی امداد کردیا کریں، یہ انسانیت کے ناطے جائز ودرست ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند