• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 42676

    عنوان: قادياني کو ملازمت پہ رکها جا سکتا ہے؟

    سوال: اس مسئلہ میں کہ ہمارے کالج میں ایک استاد ہے جو کہ قادیانی ہے، اس کو نوکری دیتے وقت ہمیں اس بات کا علم نہیں تہا، جبکہ یہ استاد اپنا کام اچہے طریقے سے انجام دیتا ہے، وقت پہ آتا ہے، اپنے کام میں غفلت نہیں کرتا اور نہ ہی اپنے دین کی پرچار یا اس بارے میں کسی قسم کی گفتگو کرتا ہی کیا ایسے شخص کو نوکری سے نکال دینا چاہیے؟ یا رکہنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 42676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1344-1337/N=1/1434 قادیانی لوگ اپنے خلافِ اسلام غلط اور گمراہ کن عقائد کی وجہ سے تمام اہل حق علمائے اسلام کے نزدیک بالیقین زندیق ومرتد اور دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں، اور شریعت میں زندیق ومرتد: کفار ومشرکین سے بھی زیادہ بدتر اور برے ہوتے ہیں، ان سے کسی بھی قسم کا میل جول اور تعلقات وروابط رکھنا یا سلام وکلام وغیرہ کرنا یا ان کو اپنے کالج، فیکٹری یا کمپنی وغیرہ میں ملازم رکھنا شرعی اعتبار سے ہرگز درست نہیں، اس لیے آپ اپنے کالج کے قادیانی استاذ کو جلد از جلد کالج کی ملازمت سے برخواست کردیں، اس کو ملازمت پر برقرار رکھنا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند