• Miscellaneous >> Halal & Haram

    Question ID: 53107Country: Pakistan

    Title: میں ایک تنظیم میں کام کرتاہوں جہاں کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، یہاں کمپنیوں کے پاس مختلف کام آتے ہیں اور وہ کام کنسلٹینٹ (مشورہ دینے والا) سے کرائے کرائے جاتے ہیں، جو اکثر وکلاء اور سی اے وغیرہ ہوتے ہیں۔

    Question: میں ایک تنظیم میں کام کرتاہوں جہاں کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، یہاں کمپنیوں کے پاس مختلف کام آتے ہیں اور وہ کام کنسلٹینٹ (مشورہ دینے والا) سے کرائے کرائے جاتے ہیں، جو اکثر وکلاء اور سی اے وغیرہ ہوتے ہیں۔ ہم یہاں قانون اور ضابطہ کے مطابق کاغذات چیک کرتے ہیں، اگر میں تنظیم کے ملازم ہونے کے ناطے ، کمپنی کی طرف سے اس طرح کے قانونی کاغذات وغیرہ بناؤں اور کنسلٹینسی (مشاورت) کی فیس وصول کروں درج ذیل صورتوں میں :(۱) اگر میں اس طرح کے کاغذات آفس کے گھنٹوں میں نہ بناؤں اور آفس کا سامان استعمال نہ کروں،(۲) جس کمپنی کے لیے یہ کاغذات بناؤں تو اس کی ناجائز حمایت نہ کروں، توکیا مشاورت میں لی گئی انکم /فیس میرے حلال ہوگی؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    Answer ID: 53107

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 516-516/M=5/1436-U مسئولہ صورت میں اگر آپ آفس کے علاوہ اوقات یعنی خارجی اوقات میں اپنے سامان سے جائز کاغذات بناتے ہیں اور اس میں کسی غیر شرعی امر کا ارتکاب لازم نہیں آتا تو اس طرح کے کاغذات بناسکتے ہیں اور اس پر معاوضہ لے سکتے ہیں۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India