• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 36025Country: India

    Title: خواب كي تعبير

    Question: میں اسٹیشن پہ کھڑا ہوں کہ شاید فون آئے اورمجھے صرف پتا چلا کہ ایک ٹرین آنے والی ہے اور وہ مکہ جائے گی مجھے تین چار مرتبہ اعلان سنائی دیا کہ ٹرین مکہ جائے گی اور صرف مجھے پتا ہے کہ اس ٹرین میں میرے پیار ے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلا ، ٹرین اور تھوڑی رفتا پکڑی ، یہ بھی دیکھا کہ پٹری سے قلی جیسے لوگ دھیرے دھیرے چار پانچ آدمی ٹرین کے سامنے سے ہٹے ، پھر ڈھونڈنا شروع کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ، تو تھوڑا آگے جا کر ایک آدمی کے گود میں میں نے ایک انتہائی خوبصورت بچہ دیکھا ، بہت خوبصورت ، اور فوراً میرے دل میںآ یا کہ یہ میرے نبی ہیں، میں ان کے قریب آیا اور دیکھا ، بیچ کی مانگ نکالے ہوئے تھے اور بال ترتیب میں بنے ہوئے تھے، شکل سے ایسا لگ رہا تھا یعنی شکل بارہ سال کے بچے کی اتنی بڑھی تھی ، مگر وہ اس شخص کے گود میں تھے تو پانچ سات سا ل کی عمر لگ رہی تھی اور دادی بھی نہیں۔ میں نے اس آدمی سے پوچھا بچہ کس کا ہے تو اس نے کہا کہ اس کے ماں باپ پیچھے کمپارٹمنٹ میں ہیں اور میں نے ان کے گالوں کو ہاتھ لگایا ․․․

    Answer ID: 36025

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    فتوی(ھ): 44=12-1/1433 خواب ماشاء اللہ عمدہ ہے،آپ کے اندر دینی جماوٴ اوراستقامت ان شاء اللہ پیدا ہوگی، بس تھوڑی سی توجہ کی ضرورت ہے۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India