• Miscellaneous >> Halal & Haram

    Question ID: 57826Country: Pakistan

    Title: آن لائن كتابیں اور اخبار پڑھنا

    Question: براہ کرم، بتائیں کہ کیا ایسی کتابوں کو پڑھنا اور ویڈیو دیکھنا جائز ہے جو فری ہوتی ہیں اور اس کے مالک اس کو سیل(بیچنے) کے لیے نیٹ پر ڈالتے ہیں۔میرا سوال ایسی کتابوں اور ویڈیو کے بارے میں ہے جو خاص طورپر کمپیوٹر وغیرہ کے موضوعات سے متعلق ہوتی ہیں، اگر میرا کوئی دوست یا کوئی اجنبی اس ویڈیو کو حاصل کرلیتاہے اور دوسروں کو لیے اسے نیٹ پہ ڈال دیتاہے تاکہ فری میں اس سے فائدہ اٹھایا جائے تو کیا اس کی اجازت ہے؟جب کہ مالک نے شرائط و قیود میں لکھ دیا ہے کہ اس کو تقسیم کرنا جائز نہیں ہے؟

    Answer ID: 57826

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa ID: 294-259/Sn=5/1436-U آپ کے کسی دوست یا اجنبی شخص نے اگر برائے فروخت نیٹ پر ڈالی ہوئی کتابیں یا ویڈیوز قیمةً حاصل کرکے افائدہ عامہ کی غرض سے نیٹ پر ڈالدیا تو ان سے فری استفادہ کرنا شرعاً مباح ہے اگرچہ مالک کی طرف سے لکھا ہوا ہو کہ ”ان کی اشاعت کی اجازت نہیں ہے“ اس لیے کہ جب اس شخص نے خرید لی تو وہ اس کا مالک ہے، خود بھی استفادہ کرسکتا ہے وہ کسی کو کاپی کرکے بہ طور گفٹ بھی دے سکتا ہے۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India